ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی جنگ بندی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپسی جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، یہ علاقہ غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے، جس کے بعد آج صبح ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپسی کے لیے اس علاقے میں جمع ہو گئے تھے۔
شمالی غزہ کا بیشتر حصہ جنگ کے بعد مکمل تباہ شدہ علاقہ ہے جہاں تقریباً 80 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
ان حالات میں تباہ شدہ علاقوں میں فلسطنیوں کی واپسی ہو رہی ہے، یہاں ان افراد کی رہائش کے لیے خیمے بھی لگائے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بم باری سے دو تہائی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بم بار ی نے 60 سال کی ترقی کا خاتمہ کر دیا ہے، اب یہ ملبہ ہٹانا ایک خطرناک اور پیچیدہ کام ہے۔