• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف پر حملے سے متعلق بیان پر تنقید، اروشی روٹیلا نے جواب دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سیف علی خان پر حملے کے بعد انکی صحت کے حوالے سے بیان دوران اپنی مہنگی گھڑی دکھانے پر تنقید کا جواب دے دیا۔ 

کچھ افراد نے تو انھیں بغیر دماغ والا حسن قرار دیا۔ اب بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو میں انھوں نے اس تنقید پر اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ 

انٹرویو کے دوران ان سے بغیر دماغ حسن کے بارے میں پوچھا گیا تو اروشی نے کہا، ملک کے وزیراعظم مودی اور میرے پسندیدہ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان پر بھی لوگ تنقید کرتے ہیں تو اس پر کیا کرسکتے ہیں۔ 

انکے اس ریمارکس پر بھی انٹر نیٹ صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بڑے لوگوں وزیراعظم مودی، شاہ رخ اور سلمان خان سے ملا رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ آئیکونک ہونے کے باوجود وہ خود فریبی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا نے سیف پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا، یہ بڑی بدقسمتی ہے۔ میری حالیہ فلم ڈاکو مہاراج اب تک باکس آفس پر 105 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے، جس پر میری والدہ نے مجھے یہ ہیرے سے جڑی رولیکس گھڑی اور والد نے میری انگلی پر لگی منی واچ کا تحفہ دیا۔

لیکن غیر محفوظ صورتحال کی وجہ سے ہم کھلے عام یہ پہننے سے قاصر ہیں۔ گو کہ اگلے روز انھوں نے انسٹا گرام پر معذرت کی لیکن بعد میں ڈیلیٹ کر دیا۔

ایک اور انٹرویو میں اروشی روٹیلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیف پر حملہ صبح چار بجے اور انکا انٹرویو صبح آٹھ بجے شیڈولڈ تھا اور وہ صورتحال سے بالکل بے خبر تھیں، جب وہ جاگیں تو پتہ چلا کہ کسی نے حملہ کیا ہے اور وہ اسپتال میں ہیں لیکن زخم کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا۔

انھوں نے اس پر اپنے دلی افسوس اور سیف علی خان کے لیے مکمل سپورٹ کا اظہار کیا، انکا مزید کہنا تھا دراصل یہ انٹرویو تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی کامیابی کے حوالے سے تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید