• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے کی استدعا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے دلائل میں کہا ہے کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائی کورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاورمانیکانے بانیٔ پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے، عِدت کیس میں انہی بنیادوں پر دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں، میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔

بعد ازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کریں گے۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید