• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مندر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، 50 زخمی

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع مندر کے احاطے کی چھت گر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے علاقے باغپت میں مذہبی تقریب کے دوران تعمیر کی گئی بانس کی چھت گر گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ براؤت کی جین برادری نے آج ’لڈو مہوتسو‘ کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر سینکڑوں لوگ لڈو چڑھانے کے لیے مندر پہنچے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ عقیدت مندوں کے لیے بنائی گئی بانس کی چھت گرگئی۔

مذہبی روسومات کی ادائیگی کے دوران بانس سے بنی چھت گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید