• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچ بہادر ، محب وطن اور مہمان نواز اور عزت و محبت کی قائل قوم ہے ، بلوچستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ،بلوچ علاقوں میں ترقی و خوشحال آئے گی ، لوگوں کو روزگار میسر آئے گا،یہ بات انہوں نے سریاب روڈ پر واقع مقامی ہال میں سریاب ینگ ٹیلنٹ میوزیکل شو کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم باصلاحیت قوم ہیں ۔ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق دلاکر صوبے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چار سال میں بحیثیت رکن اسمبلی مجھے جتنے بھی فنڈز ملیں گے وہ سریاب میں لگیں گے میرے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں سریاب میں کھڑے ہوکر بلوچ قوم کو پیغام دیتی ہوں کہ فرح عظیم شاہ ان کے آواز بن کر ان کی خدمت کریگی۔
کوئٹہ سے مزید