کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کچلاک میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ڈنڈے کے وار کر کے بیوی کو ہلاک کر دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں رہائش پذیر محمد رؤف نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پرطیش میں آکر ڈنڈے کے وار کر کے بیوی( ف ) کو ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کچلاک سرکل اطہر رشید ٗ ایس ایچ او محمد ناصر نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رؤف کو گرفتار کر لیا ۔