کوئٹہ(این این آئی)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدار میر احمد راسکوہ وال ، شفیع محمد سمالانی ، اللہ گل محمد حسنی، حاجی ملک سعید احمد رودینی، میر لیاقت علی، شاہ جہاں بلوچ اور دیگر نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صد ر خلیل احمد،جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں کو مباردکبا د دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ نو منتخب عہدیدار بلوچستان بھر کے صحافیوں اور اخبار فروشوں کی خدمت کرینگے اور ان کے حقوق کی جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی یو جے اور اخبار فروشوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے ہم صحافی بھائیوں کا مکمل ساتھ دینے کا ااعلان کرتے ہیں ۔اس موقع پر انجمن اخبار فروشان کے وفد نے کوئٹہ پریس کلب جاکر بی یو جے کی کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی ۔