• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ صابر پرکانی کو منظر عام پر لایا جائے،نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بیان میں کہا ہےکہ جبری لاپتہ صابر پرکانی کے کوائف انکے بھائی نے احتجاجی کیمپ آکر وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے، بشیراحمد نے تنظیم سے شکایت کی کہ اسکے بھائی صابر احمد پرکانی ولد خداداد کو 27 نومبر 2024 کو رات ڈیڑھ بجے سیکورٹی اداروںکے مسلح اہلکاروں نے انکے گھر واقع گاہی خان سریاب کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا، نصراللہ بلوچ نے صابر احمد کی جبری گمشدگی کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صابر احمد پر الزام ہے تو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بے قصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے متاثرہ خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید