• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فروری کو بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، سردار امجد اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، 5 فروری کوصوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پارٹی وفد کے ہمراہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو کوئٹہ پریس کلب میں مبارکباد دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے نومنتخب صدر خلیل احمد ، سینئر نائب صدر منظور احمد ، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ ، نائب صدر نذر بلوچ ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد ، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل ، آزادی صحافت اور بلوچستان میں مثبت صحافتی روایات کے تسلسل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید