• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہر کے مطابق کراچی میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہو گیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں۔

ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے۔

کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید