چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، دیگر اراکین پارلیمنٹ اور سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔