لندن (نیوز ڈیسک) انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈیک نے تصدیق کردی ہے کہ سیم ایلر ڈائس انگلینڈ کے نئے منیجر ہوں گے۔ ان کا انتخاب ایک تین رکنی پینل نے کیا۔ شارٹ لسٹ ہونے والے دیگر امیدواروں میں سٹیو بروس، ایڈی ہوئے، اور امریکی کوچ جورجین کلنسمین بھی شامل تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فٹ بال ایسوسی ایشن کا پہلا انتخاب آرسنل کے منیجر وینگر تھے مگر انہوں نے انگلش ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی جس پر ایلر ڈائس کے بارے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے باس الیکس فرگوسن نے سفارش کی۔ وہ روئے ہوجسن کی جگہ لینے کےلئے فہرست میں ٹاپ پر موجود تھے۔