• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر : شبّیر نافذ

صفحات: 140 قیمت: 1000روپے

ناشر : اردو سخن ، اُردو بازار، چوک اعظم، لیہ۔

فون نمبر: 7844094- 0302

شبّیر ناقد اُردو اور سرائیکی کے معروف شاعر ہیں، تنقید اور تحقیق سے بھی غیر معمولی دل چسپی ہے اور اُن کی شاعری کے23 مجموعے منظرِ عام پر آچُکے ہیں۔ علاوہ ازیں، 25تنقیدی اور تحقیقی کتب کے بھی خالق ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ علم و ادب کے لیے وقف کر دی ہے۔ اِس علم دشمن معاشرے میں تواتر کے ساتھ کتابیں لانا کوئی معمولی بات نہیں۔ہمارے پیشِ نظر شبیر ناقد کا مجموعۂ غزل ہے، جس میں اُنہوں نے 110 غزلیں شامل کی ہیں۔ 

شبّیر ناقد نے بہت لوگوں پر لکھا اوراُن پر لکھنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں،تاہم زیرِ نظر کتاب اِن تمام تکلّفات سے بے نیاز ہے۔ ویسے بھی اچھی شاعری کسی سہارے کی محتاج نہیں ہوتی۔ شبّیر ناقد روایتی ماحول میں رہ کر جدید شاعری کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی غزل کو کسی ایک سانچے میں مقیّد نہیں کیا۔ رومانی طرزِ احساس کو بھی جگہ دی ہے اور سماجی و معاشرتی رویّوں کو بھی شاعری کا موضوع بنایا ہے۔