• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کو آج تک انکے حقوق نہیں مل سکے، نوجوان کشمیری لیڈر فہیم کیانی

کشمیری عوام کو آج تک انکے حقوق نہیں مل سکے، فہیم کیانی - فوٹو: فائل
کشمیری عوام کو آج تک انکے حقوق نہیں مل سکے، فہیم کیانی - فوٹو: فائل

بین الاقوامی کشمیری نوجوان لیڈر محمد فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، انہیں آج تک انکے حقوق نہیں مل سکے۔ 

محمد فہیم کیانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اُجاگر کرنے کیلئے انسانی حقوق کارکنان کی جانب سے ہاؤس آف کامنز میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جابرانہ قوانین کے تحت حراست میں لیا جاتا ہے اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں، اکثر ان پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید