برطانیہ میں رواں برس مئی میں وکٹری پریڈ کے شرکا پر کار چڑھانے والے پال ڈوئل کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
ملزم نے لیور پول ایف سی ٹیم کی پریمئیر لیگ جیتنے پر منعقدہ وکٹری پریڈ کے شرکاء پر کار چڑھا دی تھی۔
سزا سنائے جانے کے موقع پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پال ڈوئل نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے لوگوں پر چڑھایا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں پر کار چڑھانے کے واقعے میں 130 افراد زخمی ہوئے تھے۔