• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپیٹل پولیس نے 2024ء میں 24ہزار سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے 2024ء میں 24 ہزار 387 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے 02 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا، پراپرٹی مقدمات کے4038ملزمان گرفتار کرکے ایک ارب 75 کروڑ روپے کا چھینا گیا مال برآمد کیا ،اسلام آباد پولیس نے 2024ء میں رہزنی اورکار و موٹرسائیکل چور ی میں ملوث 1531 ملزمان کو گرفتار کرکے 429 گاڑیاں اور763 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے، 4,681 اشتہاریوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔رواں سال اسلام آباد پولیس کے 04 افسران شہادت اور 29 افسران غازی کے رتبے پر فائز ہوئے جبکہ بھرپور بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر 05 اافسران کو شجاعت میڈلز سے بھی نوازا گیا۔
اسلام آباد سے مزید