• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گجرات:یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری

بھارتی ریاست گجرات میں کمبھ میلے سے واپس آتے ہوئے یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے سے واپس آنے والے یاتریوں کی بس کو گجرات کے ضلع ڈانگ میں حادثہ پیش آیا، جہاں بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید