بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار و ولاگر عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ جنوری تو سوتے گزر گیا اب فروری سے زندگی شروع ہے۔
عاطف اسلم نے دبئی میں شاندار کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں مداح کافی انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا، ’جنوری تو سوتے گزر گیا، اب فروری سے زندگی شروع‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا مشہور گانا ’آرہا ہوں میں، زندگی آرہا ہوں میں‘ بھی اپنی خوبصورت آواز میں گایا، جس پر مداح جھومتے اور انجوائے کرتے دکھائی دیے۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم نے ایک شاندار منصوبہ ’بارڈر لیس ورلڈ‘ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فنون لطیفہ میں موجود رکاوٹوں کو توڑنا اور ابھرتے ہوئے موسیقی کے ہنر مندوں کےلیے عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
اس حوالے سے عاطف اسلم اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر مختلف مقامات کی سیر اور گانوں کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں، جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
مداح عاطف اسلم کے گانوں کو کافی پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے کانسرٹس میں مداحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچتی ہے۔