• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یونان کا مشہور جزیرہ سینٹورینی---فوٹو بشکریہ رائٹرز
یونان کا مشہور جزیرہ سینٹورینی---فوٹو بشکریہ رائٹرز

یونان کے جزیرے سینٹورینی اور قریبی جزائر پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں 4.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد بہت ہی کم آبادی والے اس علاقے میں پیر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام بھی ہیں۔

اس سے قبل یہاں معمولی شدت کے کئی زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رے سینٹورینی سیاحوں کے لیے مشہور یونانی جزائر میں سے ایک ہے۔ اس کی آبادی صرف 15،500 ہے لیکن 2023 ء میں 3.4 ملین سیاح یہاں آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید