• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس انتخابات، شاہد چوہان صدر منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ سے سینئر صحافی شاہد چوہان کو بھاری اکثریت کے ساتھ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (آئی اے پی جے) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ 

دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ جماعت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے انتخابات کے سلسلے میں مجلس عاملہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سینئر صحافی شاہد چوہان کو بھاری اکثریت کے ساتھ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔ 

اسی طرح امریکا میں موجود سینئر صحافی خرم شہزاد کو چیئرمین اور جرمنی سے سینئر صحافی مہوش خان کو جنرل سیکریٹری کے عہدوں کےلیے دوبارہ نامزد کرلیا گیا۔ 

منتخب صدر شاہد چوہان نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور سال 26-2025 کےلیے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کردیا۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید