• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کرائی میں علامہ اقبال سینٹر کی تعمیر کا آغاز

فرانس کے شہر کرائی میں علامہ اقبال سینٹر کی تعمیر شروع کردی گئی، سینٹر میں مسجد و بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام شروع کیا گیا ہے۔

منی پاکستان کہلائے جانے والے شہر کرائی میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سینٹر  کا کام شروع کیا ہے۔

علامہ اقبال سینٹر، مسجد کی تعمیر کے حوالے سے پیرس کے نواحی علاقے پیرفت راول ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے مسجد کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیے۔

‎علامہ اقبال سینٹر میں مسجد کے ساتھ ساتھ بچے بچیوں کو دینی دنیاوی سمیت اردو زبان میں تعلیمات بھی دی جائیں گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید