• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی برطانوی معاشی ترقی میں اضافے کی پیش گوئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے برطانیہ کی معاشی ترقی میں اضافے کی پیش گوئی جبکہ چانسلر کو ٹیکس و اخراجات کے توازن پر خبردار کیا ہے۔ 

آئی ایم ایف نے برطانیہ کی معیشت سے متعلق  سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں 2025 کے دوران برطانیہ کی ترقی کی شرح میں 1.2 فیصد اور 2026 میں 1.4 فیصد نمو کی پیش گوئی کی ہے، تاہم آئی ایم ایف نے چانسلر ریچل ریوز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکس اور روزمرہ کے اخراجات پر سختی سے اپنے مقرر کردہ اصولوں پر عمل کریں۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں برطانوی معیشت میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ تاہم رپورٹ میں عالمی تجارتی کشیدگی، امریکی محصولات، اور مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال جیسے عوامل کو آئندہ سال کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے برطانوی حکومت کے منصوبہ بندی کے اصلاحاتی اقدامات اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کیا جائے تو ترقی کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید