برطانوی حکومت نے گاڑی چلانے والوں کو خوشخبری سنادی۔
اب برطانیہ بھر میں پارکنگ کے لیے مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حکومت نے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔
صرف ایک ایپ ’نیشنل پارکنگ پلیٹ فارم‘ کے تحت ڈرائیور کسی بھی بڑی ایپ سے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے، بشرطیکہ وہ کار پارک اس نظام میں شامل ہو۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے وقت بچے گا۔
آر اے سی نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے لیکن کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارکنگ آپریٹرز کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ نظام اب برٹش پارکنگ ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور جلد ہی مزید علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔