لائف بوٹس اور کوسٹ گارڈز کے ریسکیو آپریشن میں طویل جدوجہد کے بعد لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش دریائے ٹیمز سے برآمد کر لی گئی۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 2 بچے کینٹ میں واقع کے گریسنڈ میں رائل ٹیرس پیئر کے قریب والدین سے جدا ہوئے، جن کی تلاش جاری تھی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچے دریا میں گرے بچوں کو بچانے کیلئے 2 لوگ دریا میں کود پڑے، 7 سالہ بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
9 سالہ بچی کی مسلسل پانی میں گزشتہ روز سے تلاش جاری تھی کینٹ پولیس ترجمان نے بچی کی نعش کی تصدیق کی ہے۔
کینٹ پولیس کے میرین یونٹ اور ایچ ایم کوسٹ گارڈ آر این ایل آئی کی مدد سے گریسنڈ کے قریب نعش برآمد کی گئی لاپتہ بچی کے قریبی رشتہ داروں نے اسکی شناخت کر لی ہے۔
بچوں کی تلاش کےلیے مدد کرنے والی ایک خاتون کے مطابق ڈوبنے والے بچے رومانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔