• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، مانگا منڈی، ہربنس پورہ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں امیر حسن سے 1لاکھ 75ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔مانگا منڈی میں صلاح الدین سے1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون, ساندہ میں طاہر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون۔ہربنس پورہ میں عبدالشکور سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔ گارڈن ٹاون میں مرتضی سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ نشترکالونی اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید