لاہور(خصوصی نمائندہ)پروونشنل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج بروز اتوار ہونگے ، انتخابات میں عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل مد مقابل صفح کیلئے ملک راشد نعمت، سیکرٹری فنانس کے لئے محمد جمیل ،سیکرٹری کوارڈی نیشن کیلئے عدنان بشیر، سیکرٹری اطلاعات کیلئے رائووحید احمد جان امیدوار ہیں۔سیکرٹری لیگل کیلئے ظفر اقبال جتیال، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احمد ایاز خان شامل ہیں۔قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر کے عہدے پر قمرالزمان قیصرانی، سینئر نائب صدر کیلئے محمد ارشد گوپانگ ،جنرل سیکرٹری کیلئے کاشف منظور، سیکرٹری کوارڈی نیشن کیلئے عادل عمر ، سیکرٹری اطلاعات کیلئے حافظ کلیم یوسف، سیکرٹری فنانس کیلئے محمد عرفان ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے انعم اکرم اورسیکرٹری لیگل کیلئے احمد اقبال امیدوار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق صادق انجام دیں گے۔