• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پاکستان کی بے خوف حفاظت کو یقینی بنائے،آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 24 افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے تقریب پروموشن پانے والے انسپکٹر احمد بخش کی نابینا بچیوں سے منسوب کر دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران اور زیر تربیت اے ایس پیز کے ہمراہ انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، شرپسندوں اور آئین شکن و کریمنلز کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں۔
لاہور سے مزید