• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PUJ الیکشن: نعیم حنیف صدر اور قمر بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب

لاہور ( خصوصی رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں نعیم حنیف صدر اور قمرالزمان بھٹی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پی ایف یوجے کے سیکرٹری ارشد صفحانصاری نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پی یوجے کی نو منتخب قیادت کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق نعیم حنیف صدر ، یوسف عباسی سینئر نائب صدر ، ندیم زعیم نائب صدر ، قمرالزمان بھٹی، نسیم قریشی خزانچی منتخب ہوگئے۔مدثر حسین تتلہ جوائنٹ سیکرٹری ، شیر علی خالطی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ایگزیکٹو کونسل کیلئے جاوید فاروقی ، گوہر بٹ، ظہیر شہزاد ، کاشف سلمان ،اعجاز مقبول ،خواجہ حسان احمد ، طلال اشتیاق ، شاہد رضوی ، صلاح الدین بٹ ، نائلہ ندیم ، حسنین اخلاق ، عدنان بٹ ، مسعود ظفر ، جمال احمد ، افضل ایوبی عمر حفیظ شامل ہیں ۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری ارشد انصاری نے نو منتخب صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی اور ایگزیکٹو کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کو درپیش مسائل، پیکا ترمیمی بل جیسے کالے قوانین کے خلاف جدو جہد میں اہم کردار ادا کریگی ۔