• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر،فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہورکے زیر اہتمام ہفتہ قومی یکجہتی کشمیر و فلسطین کے حوالے سے ا ٓل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی اور اے پی سی میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی شرکت اور خطاب کیا۔ آل پارٹز کانفرنس میں شہر لاہور کے مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی شرکت اور5 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کا عزم کیا گیا۔ ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکا اوریورپ کی شہ پر سیز فائرہونے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کاقتل عام کیا جارہا ہے۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔
لاہور سے مزید