• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جنوبی افریقا کو فنڈنگ روکنے کی دھمکی

جنوبی افریقی صدر سیریل رامافوسا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
جنوبی افریقی صدر سیریل رامافوسا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ثبوت فراہم کیے بغیر جنوبی افریقا پر الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقا کچھ طبقے کے لوگوں کے ساتھ بہت برا سلوک اور زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کی مکمل تحقیقات ہونے تک جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام مستقبل کی فنڈنگ روک دوں گا۔

ٹرمپ کے مطابق اس معاملے میں امریکا جنوبی افریقا کے ساتھ نہیں ہے، ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا 2023ء سے جنوبی افریقا کو تقریباً 440 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا پابند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوسا نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ریاست کے لیے عوامی مفاد میں اراضی کو ضبط کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس قانون کا مقصد زمین کی ملکیت میں نسلی تفاوت کو دور کرنا ہے جو 1994ء میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے بعد 3 دہائیوں سے برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید