افغانستان میں اقوام متحدہ کی امدادی مشن کے دفتر کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کابل سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق یو این امدادی مشن کے دفتر میں فائرنگ میں طالبان گارڈ ملوث ہے۔
اقوام متحدہ مشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں۔
دریں اثنا ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں امارت اسلامیہ کا کارکن جاں بحق جبکہ اقوام متحدہ کا ملازم زخمی ہوا۔
ترجمان عبدالمتین قانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن آفس میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔