• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: سیلاب متاثرین کا بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سانگھڑ میں چوٹیاریوں ڈیم کے سیلاب متاثرین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زرعی زمینیں عرصے سے سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ہماری کوئی نہیں سنتا۔

انہوں نے کہا کہ 2011ء سے یونین کونسل شاہ سکندرآباد میں سیلاب کا پانی موجود ہے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ وعدے کر کے کام نہیں کیا جاتا، مطالبات کی منظوری تک پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔

سندھ میں بھی رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

صحت سے مزید