• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی ٹیرف معاملہ: ٹرمپ کا آج کینیڈین اور میکسیکن ہم منصبوں سے رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے بعد بہت جلد یورپی یونین پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اضافی ٹیرف کے معاملے پر کینیڈین اور میکسیکن ہم منصبوں سے رابطہ کریں گے۔

ٹیرف عائد کرنے کے بعد ٹوکیو، سیؤل، سڈنی، سنگاپور سمیت دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے مذکورہ اعلان کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

یورو گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گیا، جبکہ کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن کی قیمت بھی گر کر 3 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جس کا اطلاق منگل سے ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید