• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 50 گرام دہی استعمال کرنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

سائسندانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 50 گرام یا نصف پیالی مکمل یا کم چکنائی والی دہی کھانے سے جلدی موت واقع ہونے کے خطرات تقریباً 20 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ 

چین کی سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی کے محققین نے 186,000 برطانوی خواتین کی خوراک اور صحت کا تجزیہ کیا، تو پتہ چلا کہ ان میں سے ایسی خواتین جو 50 گرام دہی روزانہ استعمال کرتی تھیں ان میں قبل از وقت اموات کے امکانات 18 فیصد تک کم تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق دہی میں موجود قدرتی بیکٹریا کے معدے اور آنتوں پر مفید اور حفاظتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

سائنسدانوں کے مطابق یہ نئے نتائج کلینکل اور صحت عامہ کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں اعتدال کے ساتھ دہی کا استعمال مفید اور صحت بخش ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید