وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے میں اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ صرف تنخواہ داروں اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز تک محدود نہیں رکھ سکتے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو اس کی حدود کو سمجھنا ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے بعد بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس کا قانون منظور کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری کیلئے چیمبرز سے مشاورت کا کام شروع کر دیا ہے۔