کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم کو ایک ملین روپے کا چیک دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر قومی ہیرو کو ہمیشہ عزت اور محبت دیتے رہیں گے۔ رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے نہیں پوچھا، گورنر سندھ کے فون پر آنسو نکل آئے تھے، حوصلہ افزائی نے میرا عزم انتہائی پختہ کیا ہے ۔