لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں، نقدی و،موبائلز چھیننے والا ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر روہی نالہ سے ملزمان شہریار،شمشاد کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر کے مقدمات در کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 روز میں متعدد وارداتوں میں نقدی، موبائلز چھین کر فرار تھے۔