لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ملک بھر میں آج کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منائے گی۔ یہ بات جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے بتائی انھوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملنے تک ان کا ساتھ دینے کا ایک بار پھر عزم کرے گی ۔