• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب "کریکلم 2K23" کے تیسرے ورژن کا اجراء

لاہور( خصوصی نمائندہ )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب "کریکلم 2K23" کے تیسرے ورژن کا اجرا کر دیا۔ نئے نصاب میں جہاں میڈیکل کےتیسرے سال میں کلینیکل ٹریننگ، کمیونٹی بیسڈ ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی کے عملی استعمال پر خاص توجہ دی گئی ہے وہیں تدریسی ماہرین، طبی ماہرین تعلیم اور طلبہ کے فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم بی بی ایس سال اول اور دوم کے نصاب اور امتحانی طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جو اس سال آنے والی کلاسز پر نافذ العمل ہوں گی۔ خصوصاً پہلے اور دوسرے سال میں پیتھالوجی اور فارماکالوجی کے مضامین اور اسسمنٹ سکیم کو شامل کردیا گیا ہے۔نئے ورژن کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ نیا نصاب طبی نظریات اور عملی تربیت کے فرق کو کم کرے گا۔ انہوں نے الحاق شدہ کالجز پر زور دیا کہ وہ مقامی کمیونٹی کی ضروریات کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے کمیونٹی نمائندوں سے مشاورت کریں۔نئے نصاب میں فیملی میڈیسن کو تیسرے سال کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ کو ابتدائی طبی نگہداشت اور کمیونٹی بیسڈ پریکٹس سے جلد روشناس کرایا جا سکے۔
لاہور سے مزید