• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون کی بھتیجی نے سلمان کیساتھ فلم کی تصدیق کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی بھتیجی انجینی دھون نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اس سال عید پر آنیوالی فلم سکندر میں اپنے کردار کی تصدیق کی ہے۔ 

واضح رہے کہ 24 سالہ انجینی دھون نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم بینی اینڈ فیملی سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 

انجینی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے پسندیدہ ہیرو کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ کس قدر پرجوش ہوں ہر بار جب میں فلم کے سیٹ پر جاتی ہوں تو خود چٹکی لیتی ہوں کہ کیا میں حقیقت میں ہوں یا سپنا دیکھ رہی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید