• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ افگن نے بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ نادیہ افگن— فائل فوٹو
اداکارہ نادیہ افگن— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہونے کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہوئی تو میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں ایک اداکار ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لیے میں بھارتی فلموں کا حصّہ بننا چاہوں گی کہ ان کا کام قابلِ ذکر بھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں شاہ رخ خان، کونکنا اور دیگر کئی ورسٹائل اداکار موجود ہیں۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ مجھے بھارت سے پنجابی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کچھ مسائل اور والد کے بیمار ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر سکی تھی مگر مجھے امید ہے کہ مستقبل میں وہاں کام کر سکوں گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ سونم باجوہ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ میری دوست بھی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار سونم باجوہ نے میرے ڈرامے ’سنو چندا‘ کے ایک سین کی میمکری کی تھی جس پر میں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا جس کے بعد ہماری دوستی ہو گئی تھی کیونکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی بہت عزت کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید