لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔
دورانِ سماعت گرفتار رہنماؤں کے جیل سے جوڈیشل ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمے کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔