• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کبھی بھی سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کا کینسر کی تشخیص میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

اس حوالے سے عالمی ادارے کی کینسر ایجنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضا میں موجود آلودگی اور دیگر عوامل  کے بارے میں مزید اسٹڈی کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) کے مطابق ان لوگوں میں پھیپھڑوں کا کینسر جنہوں نے کبھی سگریٹ نہیں پیا اب دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی پانچویں سب سے بڑی وجہ ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے کہا کہ کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کا کینسر بھی تقریباً خصوصی طور پر اڈینو کارسینوما کے طور پر ہوتا ہے، جو عالمی سطح پر مردوں اور عورتوں میں ہونیوالی چار اہم ذیلی اقسام میں سب سے زیادہ غالب ہے۔

لانسیٹ ریسپریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی IARC کی تحقیق کے مطابق 2022 میں ایڈینو کارسینوما کے تقریباً 200,000 فضائی آلودگی سے کینسر میں مبتلا ہونے والے مریض سامنے آئے۔

صحت سے مزید