• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن ثاقب نے کنگز کالج لندن سے گریجویشن مکمل کرلی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

ایک وائرل ویڈیو کے سبب شہرت حاصل کرنے والے نوجوان اداکار مومن ثاقب نے ایم ایس سی میں ڈگری حاصل کرلی۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہوں نے کنگز کالج لندن سے’ گلوبل لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ‘ میں گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

مومن ثاقب نے سوشل میڈیا گریجویشن گاؤن پہنے اور ہاتھ میں ڈگری تھامے تصویریں شیئر کی ہیں۔


ان میں سے ایک تصویر میں اداکار کو اپنے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مومن ثاقب نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ  یہ ڈگری مکمل طور پر اسکالرشپ پر حاصل کی ہے، میرے گروپ کے صرف دو طالب علموں کو یہ اسکالرشپ دی گئی تھی جن میں سے وہ اس سال کے واحد ایوارڈ یافتہ ایشیائی طالبِ علم ہیں۔ 

مومن ثاقب نے اپنی اس کامیابی پر اپنے پروفیسرز، ساتھیوں، سرپرستوں، خاندان، دوستوں اور آن لائن فالوورز کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید