• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چالاک شخص نے سارہ علی خان سے مفت اپنے برانڈ کی تشہیر کروا لی، ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان سے ایک چالاک شخص نے اپنے برانڈ کی تشہیر بالکل مفت کروا لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ علی خان جم سے باہر نکلتی ہیں تو ایک آدمی مداح کے روپ میں ان سے ملاقات کرتا ہے اور جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگتی ہیں تو ان کے ساتھ ہاتھ میں ایک پیکٹ پکڑے تصاویر بنواتا ہے۔

اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنوانے کے بعد آدمی ہاتھ میں پکڑا پیکٹ اُنہیں تحفے میں دے دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کی جانب سے آدمی کی ذہانت کی تعریف کی جا رہی جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس حرکت پر سارہ علی خان اس آدمی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید