عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ کے دوران اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کو کنسرٹ میں اہلیہ کے لیے اپنا مشہور گانا ’تیرے سنگ یارا‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جب گلوکار یہ گانا شروع کرتے ہیں تو کیمرا مین کنسرٹ میں موجود سارہ بھروانہ کے تاثرات تمام شرکاء کو دکھانے کے لیے اپنا کیمرہ ان کے چہرے کی جانب گھما دیتا ہے۔
جیسے ہی کیمرہ عاطف اسلم کی اہلیہ کے چہرے کی جانب گھومتا ہے تو وہ مسکراتی اور شرماتی ہوئی نظر آتی ہیں اور اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر کنسرٹ میں موجود شرکاء شور کرنے لگتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔