• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 35 اضلاع، کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 60 میں سے 42 یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوا ہے جبکہ کوئٹہ کی باقی 18یونین کونسلوں میں پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔

انسدادِپولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوارڈینیٹر ای او سی انعام الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے 227 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم اس سال صوبے میں اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

صحت سے مزید