عبید مغل۔۔۔
دو بچوں کی مراعات کی حد کے خلاف ووٹ دینے پر معطل کیے گئے بریڈفورڈ ایسٹ ایم پی عمران حسین کو لیبر نے بحال کردیا ہے۔
عمران حسین سمیت چار لیبر ارکان پارلیمنٹ نے دو بچوں کی مراعات کی حد کے خلاف ووٹ دیا تھا، تام اب عمران حسین پارٹی وہپ بحال کر دیے گئے ہیں۔
عمران حسین، رچرڈ برگن، ایان برن اور ربیکا لانگ بیلی ان سات لیبر ارکان پارلیمنٹ میں شامل تھے جنہیں گزشتہ سال جولائی میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (SNP) کی قیادت میں پیش کیے گئے ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر پارلیمانی پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا، جس کا مقصد دو بچوں کی مراعات کی حد کو ختم کرنا تھا۔
اس معطلی کے باعث وہ گزشتہ چھ ماہ سے آزاد ارکان پارلیمنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، لیکن آج اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ان کا لیبر وہپ بحال کر دیا گیا ہے۔