• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک، پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔

حملے میں زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے۔

ڈی پی او  کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید