اسلام آبا د( نامہ نگار خصوصی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان امریکی صدر کی غزہ بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لعل غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا، فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے ، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے ،قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے، ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے اور قوم سے مالی معاونت کی اپیل کرتا ہوں۔